1 جنوری 1900
وقت اشاعت: 0:0
بھارت:سانپوں کے ساتھ زندگی گزارنے والا ڈاکٹر
کرناٹکا : بھارتی شہر کرناٹکا میں ایک ڈاکٹر کا گھر زہریلے سانپوں کی آماجگاہ بنا ہواہے۔ ہومیوپیتھک ڈاکٹر رویندرا ناتھ گزشتہ پچیس برس سے سانپوں پر تحقیق کررہا ہے، اور اسکولوں اور کالجوں میں جاکر ان کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔
اس نے اپنے گھر میں بیس سے زائد زہریلے اور خطرناک سانپوں کی اقسام رکھی ہوئی ہیں جن میں کوبرا، کنگ کوبرا، وائپرز، اور پائیتھونز وغیرہ شامل ہیں۔یہی نہیں بلکہ وہ اپنی آیوویدک دوائوں کے ساتھ نہ صرف انسانوں بلکہ سانپوں کا علاج بھی کرتا ہے۔