1 جنوری 1900
وقت اشاعت: 0:0
حیرت انگیز واقعات سمیٹے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا نیا ایڈیشن
نیو یارک : حیرت انگیز کارناموں، دلچسپ اورعجیب واقعات سے مزین گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا نیا ایڈیشن شائع ہوگیا ۔ ہر سال شائع ہونے والا گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا ایڈیشن پڑھنے والوں کو حیرت کی نئی دنیا میں لے جاتا ہے۔ دنیا بھر میں پھیلے عجیب وغریب جانور اس بار پڑھنے والوں کی توجہ کا خصوصی مرکز ہوں گے۔
انگلش کاونٹی چیشائر میں دنیا کی سب سے چھوٹی گائے اور امریکی ریاست ٹیکساس میں سب سے لمبی زبان رکھنے والا کتا پڑھنے والے کو حیرت میں ڈال دیتا ہے۔ انفرادی اور اجتماعی ناقابل فراموش کارنامے قاری کو خوابوں کی دنیا میں لے جاتے ہیں۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی اشاعت کا آغاز انیس سو پچپن میں ہوا تھا۔ ہر سال اسکی تیس لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہوتی ہیں۔