تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جنوری 1900
وقت اشاعت: 0:0

اے آر وائی ڈیجیٹل دس برس کا ہوگیا

کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے انٹر ٹینمنٹ چینل اے آر وائی ڈیجیٹل دس برس کا ہوگیاہے،جو آج کروڑوں ناظرین کی خدمت میں معیاری پروگرام پیش کررہا ہے۔



سولہ ستمبر سن دوہزار کو لندن کے ایک چھوٹے سے اسٹوڈیو اور محدود وسائل کے ساتھ شروع ہونے والا پاکستانی چینل اے آر وائی ڈیجیٹل آج دس سال بعد ایک نیٹ ورک بن گیا ہے۔ ایک ایسا نیٹ ورک جو تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ناظرین کو ذمہ داری کے ساتھ معیاری نشریات فراہم کررہا ہے۔ اے آروائی نیٹ ورک کے سب سے پہلے چینل اے آر وائی ڈیجیٹل پر خصوصی مارننگ شو منعقد ہوا۔ جس کی میزبانی ڈاکٹر شائستہ واحدی نے کی ۔ جبکہ مہمانوں میں نیٹ ورک کے ہر چینل سے ایک ایک نمائندے نے شرکت کی ۔



اے آر وائی کیو ٹی وی سے تسنیم صابری، اے آر وائی نیوز سے وسیم بادامی، اے آر وائی ذوق سے شیف محبوب، ڈیجیٹل سے عبداللہ کادوانی، جبکہ اے آر وائی میوزک کی فرح نے نمائندگی کی۔ شو میں بات کرتے ہوئے اے آر وائی نیٹ ورک کے چیرمین حاجی محمد اقبال نے کہا کہ اے آر وائی کو رنگ اس کے ملازمین نے دیا ہے۔



نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نے کہا کہ اے آر وائی ایک خواب تھا جس کو تعبیر اس سے وابسطہ افراد نے دی۔ انھوں نے کہا کہ آج ان کو خوشی ہے کہ وہ پاکستان کے نمبر ون چینل پر بات کررہے ہیں۔ اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر ڈاکٹر شاہد مسعود نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اے آر وائی نے براڈکاسٹ انڈسٹری کو ٹیلنٹ دیا۔



اے آر وائی نیٹ ورک کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ ملک میں موجود دیگر چینلز کے پاس زیادہ طاقت بھی ہے اور وسائل بھی لیکن عوام کے دلوں میں اے آر وائی کی محبت کبھی کم نہیں ہوئی۔ اے آر وائی نیٹ ورک نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں جہاں جہاں اردو بولی یا سمجھی جاتی ہے ۔ عوام میں مقبول چینل ہے۔ دنیا کے ایک سو باسٹھ ممالک میں دیکھے جانا والے اے آر وائی نیٹ ورک کی دسویں سالگرہ سادگی مگر وقار کے ساتھ منائی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.