1 جنوری 1900
وقت اشاعت: 0:0
بھارت: دس فٹ لمبے آدم خور اژدھے کو پکڑ لیا گیا
لکھنو: بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک قصبے سے سپیروں نے مقامی لوگوں کی مدد سے دس فٹ لمبے آدم خور اژدھے کو پکڑلیا۔ ماتھورا قصبے کے ایک مندر کے قریب سے اس آدم خور اژدھے کو پکڑا گیا ۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ اژدھا اب تک دو انسانی کی جان لے چکا ہے ۔جس کے بعد سپروں کو مدد کے لیے بلایاگیا جنہوں نے کئی روز کی مشقت کے اس خونی جانور کو قابو کرلیا ۔ دس فٹ لمبے اس خونی جانور کو پکڑنے کے بعد سپرے اسے اپنے ساتھ لے گئے جس کے بعد مقامی لوگوں نے سکھ کاسانس لیا ہے ۔