تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جنوری 1900
وقت اشاعت: 0:0

چین میں پر لگاکراڑنے کاانوکھا مقابلہ

زیانگ من: چین میں پرلگاکراڑنے کاانوکھا مقابلہ ہواجس میں سوسے زائد شوقیہ ہوابازوں نے شرکت کی۔ جنوبی چین کے شہر ژیانگ من، میں چھٹے سالانہ برڈ مین کمپیٹیشن کودیکھنے کیلئے شائقین کی کثیرتعداد موجود تھی۔

مقابلے کے دوران ہوابازوں نے انفرادیت برقراررکھنے کیلئے رنگ برنگے لباس زیب تن کیے۔ ہوابازوں کی اکثریت بھرپورجست کے باوجود طویل فاصلے تک پروازنہیں کرسکی۔ بہت سے ہواباز تو دس میٹر اونچے پلیٹ فارم سے جست لگانے کے ساتھ ہی نیچے جاگرے۔ تاہم شائقین نے انھیں بھرپور کوشش کرنے پر خوب پر داد دی ۔ ٹیانگ زنگ نے باسٹھ میٹراور باہترسالہ پینگ ژیاسینگ نے انسٹھ میٹرپرواز کرکے مقابلے میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.