1 جنوری 1900
وقت اشاعت: 0:0
آج ورلڈ کار فری ڈے منایا جا رہا ہے
کراچی : آج دنیا میں ورلڈ کار فری ڈے منایا جا رہا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد آلودگی میں کمی کرنا اور پیدل چلنے کے رحجان کو فروغ دینا ہے۔
دنیا بھر میں دن بدن کاروں کے استعمال میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،انٹر نیشنل آرگنائزیشن آف موٹر وہیکلزمینو فیکچررز کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں ساٹھ کروڑ کاریں سڑکوں پر رواں دواں ہیں۔ایک اندازے کے مطابق دنیا میں پیدا ہونے والے ہر دوسرے بچے کے لیے ایک نئی کار دستیاب ہوتی ہے۔کار فری ڈے منانے کا مقصد پبلک ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے علاوہ سائیکل چلانے اور پیدل چلنے پر زور دینا ہے تاکہ بڑھتے ہوئے آلودگی کے مسائل سے نمٹا جاسکے۔