1 جنوری 1900
وقت اشاعت: 0:0
بینگلور میں چاکلیٹ سے بنی قانون ساز اسمبلی
بینگلور: بھارت کے شہر بنگلور میں ایک ماسٹر شیف نے کرناٹکا اسٹیٹ کی قانون ساز اسمبلی کی عمارت کو چاکلیٹ سے بنایا ہے۔ شیف کے بنائے گئے اس نادر نمونے کو دیکھنے کے لئیے ہزاروں کی تعداد میں لوگ آرہے ہیں۔
ایڈیلبرٹ بچر نامی شیف نے اس بلڈنگ کو چاکلیٹ کے قالب میں ڈھالنے کے لئیے تین ہفتے کا وقت لگااور چھ سو کلو گرام چاکلیٹ
کے ٹکڑوں کا استعمال کیا گیا،چاکلیٹ سے بنی اس اسمبلی کی اونچائی ڈھائی فٹ اور چوڑائی چوالیس میٹر ہے۔
دبئی سے تعلق رکھنے والے شیف بچر ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں وہ چاکلیٹ کے زریعے تاج محل،انڈیا گیٹ اور چار مینار
بھی بنانا چاہتے ہیں۔