1 جنوری 1900
وقت اشاعت: 0:0
بنگلور: بھارت میں روبوٹ کا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ
بنگلور : انسانوں کے کھیلوں کے بعد بھارت میں روبوٹس کیلئے ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مختلف ممالک سے باون ٹیموں نے حصہ لیا۔
بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بینگلور میں منعقد کئے گئے روبوٹس کے عالمی فٹ بال ٹورنامنٹ میں دنیا بھر کی باون ٹیموں نے حصہ لیا۔جس میں انسانوں کے بجائے تمام کھلاڑی مشین کے بنے ہوئے روبوٹ ہیں۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز کو دیکھ کر شائقین کی بڑی تعداد نے بہت انجوائے کیا۔سنگاپور یونیورسٹی کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ روبوٹس کے درمیان میچز کے انعقاد کا مقصد انجنیئرنگ کالجز کی تھیوری سے پریکٹیکل کی طرف راغب کرنا ہے۔