تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
15 جون 2011
وقت اشاعت: 19:2

وکی لیکس نے جولین اسانج کے ساتھ کھانا کھانے کی پیشکش کردی

نیویارک : وکی لیکس نے اخراجات پورے کرنے کیلئے اپنے بانی جولین اسانج کے ساتھ لنچ کی پیشکش کردی۔ ایک فرد کو تقریباً چھہ سو یورو ادا کرنے ہوں گے۔



امریکی میڈیا کے مطابق وکی لیکس نے جولین اسانج کے ساتھ آٹھ افراد کیلئے لنچ کی پیشکش مشتہر کی ہے۔ جو آئندہ ماہ لندن کے کسی عمدہ ریستوران میں کھلایا جاسکتا ہے۔ جو خوش نصیب جولین کے ساتھ لنچ کا شوق رکھتے ہوں انہیں تقریباً چھ سو یورو ادا کرنا ہوں گے۔



لنچ کے بعد خصوصی گفتگو کا سیشن بھی ہوگا۔ وکی لیکس کا کہنا ہے کہ وہ غیر منافع بخش ادارہ ہے اور فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے لنچ کی پیشکش کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.