تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
16 جون 2011
وقت اشاعت: 6:28

فائراسٹیشن پر بلب ایک سودس سال سے روشن

کیلی فورنیا: چیز جتنی پرانی ہو ۔۔۔اتنی ہی پائیدار ہوتی ہے۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے فائر فائٹنگ اسٹیشن میں ایسا بلب موجود ہے جو ایک سو دس سال سے مسلسل روشن ہے لیکن آج تک فیوز نہیں ہوا۔



انیس سو ایک میں لگائے گئے چار واٹ کے اس بلب کو روشن ہوئے ایک سو دس سال بیت گئے ہیں ، لیکن اسکی زندگی کا چراغ اب تک گل نہیں ہوا۔ طویل عرصے سے بناء فیوز ہوئے اس بلب کو اٹھارہ جون کو ایک سو دس سال پورے ہوجائینگے۔فائر اسٹیشن میں اس سلسلے میں تقریب کا انعقاد بھی کیاگیاہے۔ گزشتہ ایک سو دس سال سے مستقل روشن رہنے پر اس بلب کو دنیا کو طویل ترین عرصے تک روشنی دینے والے بلب کے حوالے سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.