تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
16 جون 2011
وقت اشاعت: 9:35

کالاباغ میں اژدھا آگیا، مقامی آبادی نے پہرہ دینا شروع کردیا

کالاباغ: کالاباغ میں سیلاب کے دوران پہاڑی علاقہ سے ایک بیس فٹ لمبا اور ایک فٹ موٹا ازدھا بہہ کر آگیا ہے۔ مقامی آبادی نے اسے خطرناک سمجھتے ہوئے مسلح ہوکر پہرہ دینا شروع کردیا ہے۔



مقامی لوگوں کے مطابق ازدھا اب تک دو کتوں، تین بکریوں اور کئی مرغیوں کو کھاچکا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو ڈر ہے کہ وہ انسانوں پر بھی حملہ کرسکتا ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ازدھا پر فائرنگ بھی کی گئی تاہم اس پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ وہ سہ پہر سے رات کے درمیان شکار کے لیے نکلتا ہے۔ اس خوف سے مقامی لوگ اسلحہ سے لیس ہوکر مسلسل پہرہ دے رہے ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.