17 جون 2011
وقت اشاعت: 6:41
چین میں بغیرکان والے خرگوش
بیجنگ : خرگوش کےلمبےکان توسب نےدیکھےہوں گےمگرچین کےعلاقےشونگنگ میں ایسےنایاب خرگوش بھی پائےجاتےہیں جو صرف بغیر کان کےہیں بلکہ ان کی آنکھیں سرخ کےبجائے سرمئی رنگ کی ہیں۔
چین کےگاؤں میں بغیر کانوں کے خرگوش ملنے پر مقامی لوگوں میں کافی حیرانی پائی جاتی ہے۔ ان خرگوشوں کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی ایک بڑی تعداد علاقے میں جمع ہوگئی ۔ یہ تین نایاب خرگوش چین کے گاؤں میں ایک گھرسے ملے۔ گھر کی سربراہ کا کہنا ہے کہ پیدائش کے وقت یہ تینوں بچے نارمل تھے لیکن بڑے ہوتے ہی ان کے کان غائب ہوگئے۔