19 جون 2011
وقت اشاعت: 9:3
سوات: وادی کی رونقیں لوٹ آئیں، سوات میلےمیں عوام کا جوش وخر
سوات : وادی سوات کی رونقیں لوٹ آئی ہیں ۔ سوات میں ہونے والے جشن امن میلے میں سیاح سمیت مقامی افراد بڑی تعداد میں شرکت کر رہےہیں۔
سوات میں قیام امن کی کوششیں جاری ہیں۔ صوبائی حکومت نے وادی سوات میں پینتالیس روزہ ایک میلے کا اہتمام کیا ہے جس میں ملک بھر سے سیاح اور مقامی افراد بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔
چار برس پہلے دہشت گردی سے متاثرہ سوات میں جہاں ہوٹل خالی رہتے تھے اب وہاں سیاحوں کی آمد کے باعث ہوٹل بھرگئے ہیں ۔ مقامی افراد کاکہناہےکہ جشن سوات امن میلہ سے وادی کی رونقیں بحال ہورہی ہیں۔