تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
20 جون 2011
وقت اشاعت: 16:32

کولیسٹرول پر قابو پانے کیلئے تازہ سبزیاں بہترین غذا

نیویارک: تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ چکنائی سے پاک تازہ سبزیاں جسم کو ہشاش بشاش اور ہلکا پلکا رکھتی ہیں۔ زندگی میں فٹ رہنے کی خواہش مند اس کے ذریعے اپنے بڑھتے ہوئے کولیسٹرول بھی قابو پاسکتے ہیں۔



مناسب غذا ایک طرف تو انسان کو بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے جبکہ دوسری طرف بہت سی ممکنہ بیماریوں سے بچاؤ میں بےحد معاون اور مفید ثابت ہوتی ہے۔ ہری بھری اور تازہ سبزیوں کا سلاد ہر شخص کھانے کے ساتھ پسند کرتا ہے۔ بہتر ذائقے کے ساتھ ساتھ سلاد بھرپور غذائیت کا خزانہ ہوتا ہے۔



غذائیت سے بھرپور سلاد اور سبزیاں نظام ہاضمہ درست اور دن بھر کی پروٹین اور وٹامن کی ضرورت کو پورا کرتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تازہ سبزیوں سے بنے سلاد کے استعمال سے دل کی بیماریوں اور بلڈ پریشر کے خطرات کو کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.