24 جون 2011
وقت اشاعت: 11:17
شہروں میں رہنے والوں کی اکثریت ذہنی دباؤ کا شکار ہوتی ہے
کراچی : کہتے ہیں شہری علاقوں میں رہنے والے افراد عموما ترقی یافتہ اور جدید طرزِ زندگی کے حامل ہوتے ہیں مگر بہتر زندگی کی خواہش اور اس کے حصول کی ہر ممکن کوشش شہری باشندوں کو اکثر ذہنی امراض کا شکار کردیتی ہے۔
کینیڈا کی میک گل یونیورسٹی میں کی گئی حالیہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ شہروں میں رہنے والے افراد ، دیہی عوام کے مقابلے میں بہت زیادہ دباؤ اور اضطراب کا شکار رہتے ہیں۔ شہری علاقوں میں رہنے والے افراد جذباتی طور پر زیادہ حساس ہوتے ہیں اور اس وجہ سے ان کا موڈ اکثر بنتا اور بگڑتا رہتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایسے افراد بعض مرتبہ ڈپریشن، وہم اور خوف کا شکار بھی نظر آتے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روزمرہ کی مصروف شہری زندگی اور باہمی تعلقات میں پیچیدگیاں انسانوں کو ذہنی دباؤ میں مبتلا کردیتی ہیں ۔