30 جون 2011
وقت اشاعت: 10:43
پیرو: حضرت عیسی کا 123 فٹ بلند مجسمہ نصب
پیرو : پیرو کے ساحلی علاقے میں حضرت عیسی کا بلند و بالا مجسمہ نصب کر دیا گیا ۔ ایک سو تئیس فٹ بلند اس مجسمہ کو برازیل میں تیار کیا گیا ہے۔ مجسمہ کی پیرو آمد کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے اس کا استقبال کیا ۔ رات کے وقت مجسمے کو چھبیس مختلف رنگین قمقموں سے روشن کیا جائے گا ۔