7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:58
سائنسدان اب مستقبل میں پھوٹنے والی بیماروں کاپتہ چلا سکیں گے
کیلی فورنیا: اب سیٹلائٹ ٹیکنالوجی صرف ڈرون حملوں اور ٹیلی مواصلات تک محدود نہیں رہی بلکہ اس سے مستقبل میں پھوٹنے والی بیماروں کا قبل از وقت پتہ بھی لگایا جا سکتا ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق سائنس دان اب سیٹلائٹ کے ذریعے سمندروں کی لی گئی تصاویر سے پتہ چلا سکیں گے کہ کون سے ممالک ہیضے جیسی مہلک بیماری کی گرفت میں آ سکتے ہیں۔
تازہ ترین رپورٹس کے مطابق جنوبی ایشیا، لاطینی امریکہ اور افریقہ کے ریگستانی علاقوں میں ہیضے کی وبا نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور اب یہ مرض ہانگ کانگ تک جا پہنچا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ہیضے کا اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ مرض جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔