تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:24

کھلی فضاء میں کھانے کی تیاری،احتیاط ضروری ہے، ماہرین صحت

کراچی : ماہرین صحت نے خبردار کیاہے کہ کھلی فضاء میں تیار کردہ کھانا صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہوسکتاہے۔اسے کھانے والےپیٹ اور آنتوں کےمختلف امراض کا شکار ہوسکتےہیں۔



گرمیوں میں اکثر لوگ پکنک کیلئے تفریحی مقامات اور ساحلوں کا رخ کرتےہیں۔جہاں وہ کھلی فضاء میں کھانا تیارکرتے ہیں۔اسی طرح باربی کیو پارٹیاں بھی عروج پر ہوتی ہیں۔ماہرین صحت کاکہناہے کہ کھلی فضاء میں کھانا تیارکرتے وقت احتیاط کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ انڈوں کی ڈشز تیارکرتے ہوئے زردی کو پکانا بھی ضروری ہے۔ کچےگوشت اور کچے انڈوں کا استعمال خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.