10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:24
نیوز آف دی ورلڈ آخری اشاعت کے بعد ہمیشہ کیلئے بند
لندن: شہریوں کی ٹیلیفون کالز ریکارڈ کرنے اور پاکستان سمیت دیگر کرکٹ کھلاڑیوں کے اسکینڈلز منظر عام پر لانے والابرطانوی اخبار نیوز آف دی ورلڈ آج آخری شماری کی شاعت کے بعد ہمیشہ کیلئے بند ہوگیا۔
پونے دو صدیوں تک شاہی خاندان کے اسکینڈلز ،کرکٹ کی دنیا میں میچ فکسنگ کے انکشافات اور دیگر اسکینڈلز فاش کرنے والے نیوز آف دی ورلڈ کیلئے لاپتہ برطانوی بچی کا ٹیلیفون ہیک کرنے ک اسکینڈل تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا۔اور اخبار کے مالک روپرٹ مردوچ کو اخبار بند کرنے کا اعلان کرنا پڑا۔ اس ہی اخبار نے پاکستان کے تین کرکٹ کھلاڑیوں آصف،عامر اور سلمان بٹ کے میچ فکسنگ کا اسکینڈل بنایاتھا۔۔ اخبار نے اپنے آخری شماری کے پہلے صفحے پر شکریہ اور خدا حافظ کے الفاظ شایع کئے ہیں۔