19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:13
اونٹ ٹرک کے شور سے خوفزدہ ہوکر کئی فٹ گہرے نالے میں جاگرا
حیدر آباد : حیدرآباد میں اونٹ ٹرک کے شور سے خوفزدہ ہوکر کئی فٹ گہرے نالے میں جاگرا، امدادی ٹیموں نے کئی گھنٹے محنت کے بعد اونٹ کو نالے سے باہر نکال لیاگیا۔
یہ واقعہ لطیف آباد نمبر بارہ میں پیش آیا۔ اونٹ کے مالک کے مطابق اونٹ نالے کیساتھ کھڑا تھا کہ قریبی سڑک سے اچانک ایک تیز رفتار ٹرک گزرا، جس کے شور سے خوفزدہ ہوکر اونٹ نالے میں جاگرا۔
واقعے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ اونٹ کو نکالنے کیلئے امدادی ٹیموں کو طلب کیا گیا۔ نالے کی دیوار اونچی ہونے اور تماش بینوں کا رش ہونے کی وجہ سے اونٹ کو نکالنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد اونٹ کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔