19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:14
باسٹھ فیصد پاکستانی ورزش نہیں کرتے
کراچی : موٹاپے کی شکایت تو اکثر لوگ کرتے ہیں لیکن اس پر قابو پانے کیلئے ورزش کی ہمت نہیں کرتے۔ گیلپ کے حالیہ سروے کے مطابق باسٹھ فیصد پاکستانی ورزش نہیں کرتے۔
ورزش کرنے سے ناصرف انسان صحت مند رہتا ہے بلکہ موٹاپے کا شکار بھی نہیں ہوتا۔ملک بھر میں گیلپ کی جانب سے تقسیم کئے جانے والے سوال نامے میں چھتیس فیصد پاکستانیوں نے بتایا کہ وہ موٹاپے سے بچنے کیلئے ورزش اور دوسری سرگرمیاں انجام دیتے ہیں جبکہ باسٹھ فیصد لوگ ایسے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ وہ موٹاپے سے بچاؤ کیلئے کچھ بھی نہیں کرتے۔