تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:15

اسکاٹ لینڈ کا جوڑا راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

فالکرک : اسکاٹ لینڈ کے ایک جوڑے کی قسمت چمک اٹھی۔ ایک سو اکسٹھ ملین یورو کی لاٹری کھل گئی۔ کبھی آپ نے سوچا کہ ایک دن صبح اٹھتے ہی آپ کو خبر ملے کہ آپ کی ایک سو اکسٹھ ملین یورو کی لاٹری کھل گئی تو شاید دل دھڑکنا بند ہوجائے۔



راتوں رات دولت مند بن جانے کا خواب کولن اور کرس کا پورا جس نے اسکاٹ لینڈ کی سب سے بڑی لاٹری جیت لی ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ یہ خوشی کے مارے پھول کر کُپا ہوگئے ہیں۔ کولن اور کرس نے جیتی ہوئی رقم سے دنیا بھر کی سیر اور کئی گھروں کی خریداری کا پروگرام بنایا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.