تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:15

پیازکااستعمال صحت کےلیے سودمند

کراچی : پیازکے بغیر کھانےکاتصور نامکمل ہوتا ہے۔ پیاز چاہے سلاد کے طور پر استعمال کیاجائے یا پھر سالن میں ڈالیں اس کا ذائقہ منفرد اور لذید ہوتا ہے۔ پیاز میں سلفائڈ کی وافر مقدار کے باعث یہ خون کو پتلا رکھتااور اس کا متواتر استعمال کولیسٹرول کو قابو میں رکھتا ہے۔



پیاز دل کی بیماریوں اورکینسر جیسے موذی مرض سے بھی بچاتا ہے۔ پیاز پھپیپڑوں کے نظام کو بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتاہے۔خاص طور پر ان افراد میں جو دمہ کے مرض میں مبتلا ہوں۔ پیاز کئی موسمی انفیکشنز سے بھی بچاتا ہے۔ پیاز کو اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنانے سے ذیابیطس ہونے کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.