تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:25

حکومت غربت کی ذمہ دار ہے ، گیلپ پاکستان سروے

اسلام آباد : گیلپ پاکستان کے کئے گئے سروے کے مطابق چھیالیس فیصد لوگوں نے حکومت کو غربت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔



پاکستان میں غربت کی وجوہات جاننے کیلئے گیلپ پاکستان نے ایک سروے کیا جس میں پوچھے گئے پول میں چھیالیس فیصد لوگوں نے غربت کی ذمہ داری حکومت پر عائد کی۔ چوبیس فیصد افراد امیر ممالک کے غیر منصفانہ رویے کو غربت کی وجہ قرار دیتے ہیں۔



اس پول کے مطابق پندرہ فیصد لوگوں نے غربت کی وجہ غریب ملکوں کے عوام کی کاہلی کو قرار دیا ہے۔ گیارہ فیصد افراد غربت کی وجہ اللہ کی مرضی کو قرار دیتے ہیں جبکہ چار فیصد لوگ غربت کی وجوہات کے بارے میں لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.