19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:29
انڈونیشیا میں چار ہزار سے زیادہ جوڑوں کی شادی
جکارتہ : انڈونیشیا میں لگا دولہا دولہنوں کا میلا ، جس میں چار ہزار سے زیادہ جوڑے شادی کے بندھن میں بندھن گئے۔ ملن کی گھڑی آئی ہے انڈونیشاکے شہر جکارتہ میں ، جہاں کئی چہرے ہیں خوش ان کے دلوں کی دھڑکنیں آج ایک نیا سر الاپ رہی ہیں۔ کہیں شرماہٹ تو کہیں گبھراہٹ کی جھلک دلہنوں کے چہروں پر نمایاں ہیں۔
روایتی انداز میں خوب سجی سنوری یہ دلہنیں آج اپنے پیا سے مل رہی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ چا ہزار سے زائد جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں۔ ان کی خوشی میں شریک مہمان بھی اس اجتماعی شادی میں کامیابی کے لئے دعاگوہیں۔