تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:53

صومالیہ: قحط سالی سے سواکروڑ افراد کو غذائی قلت کاسامنا

موغا دیشو: صومالیہ میں خشک سالی اورشدید قحط کیوجہ سے ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق تقریباً سواکروڑ افراد کو غذائی قلت کا سامنا ہے۔ ورلڈ فوڈپروگرام زرائع کے مطابق انفرااسٹرکچر،سڑکیں اور دیگر مشکلات کیوجہ سے متاثرہ افراد کو خوراک کی فراہمی میں مسائل کا سامنا ہے اور تقریباً سواکروڑ افراد عالمی برادری کی امداد کے منتظر ہیں۔



اقوام متحدہ کے مطابق متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالرز درکار ہیں۔جبکہ امریکہ نے الزام لگایا ہے کہ قحط زدہ افراد تک امداد کو پہنچانے میں سب سے بڑی روکاوٹ انتہاپسند گروپ ہیں۔قحط کیوجہ سے بچے شدید طور پر متاثر ہورہے ہیں اور بڑی تعداد میں ایتھوپیا اور کینیا کی جانب نقل مکانی جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.