22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:23
جنوبی کوریا:تیراکوں کا مچھلیوں کے ساتھ رقص
سیول:جنوبی کوریا میں ماہر تیراکوں نے ہزاروں رنگ برنگی مچھلیوں کے ساتھ رقص کر کے سماں باندھ دیا۔ سیول کے تین ماہر رقاصوں نے ایک ایکیوریم میں اتر کر ہلچل مچادی۔
ان کے خوبصورت رقص سے مچھلیوں میں کھلبلی مچ گئی۔اور ایکیوریم کے دوسری جانب کھڑے شایقین اس منظر پر خوب لطف اندوز ہوئے۔ان رقاصوں نے نہ صرف خوبصورت رقص کا مظاہرہ کیا بلکہ میجک شو اور ایکوا تائی کوانڈہ پیش کر کے حاضرین کا دل جیت لیا۔