تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:43

پودوں کے ہارمونز کینسر روکنے کے لیے مفید

کراچی : ایک تحقیق کے مطابق ایشیائی خواتین میں ہری سبزیاں یا پودوں کے تیل سے کھانے بنانے کی وجہ سے کینسر کا خطرہ کم ہوتاہے۔



ایشیائی معاشروں میں بہت زیادہ استعمال ہونے والے اشیائے خورد ونوش سویا بین سے تیار کی جاتی ہے۔ سویا بین اکثر گوشت کی جگہ استعمال ہوتا ہے اور اس میں پروٹین زیادہ اور نشاستہ کم ہوتا ہے۔ اس کے اندر نباتیاتی ہارمونز بھی بہت زیادہ پائے جاتے ہیں۔



اس کے علاوہ ایشیا میں بہت سے ایسے مقامی پیڑ پودے اور جڑی بوٹیاں اگتی ہیں، جن کے اندر پودوں کا ہارمون پایا جاتا ہے۔ یہ ہارمون خواتین میں کینسر کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔ تحقیق کےمطابق یہ پودے اورہری سبزیاں دوسال کے اندر کینسر کو ختم کرنے میں بھی مدد دیتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.