26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:37
مسلسل نیند یادداشت کی تشکیل میں اہم کرداراداکرتی ہے
لندن : ماہرین صحت کہتے ہیں کہ مسلسل نیند انسان کی یادداشت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ برطانوی تحقیق کے مطابق نیند میں خلل یادداشت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔
برطانیہ کی نیشنل اکیڈمی آف سائنس کے مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ نیند میں خلل سے چیزوں میں فرق کرنا مشکل ہوتا ہے۔ برطانوی ماہرین کے نزدیک گہری نیند دن کے تمام واقعات کا تجزیہ، اندازہ اور فیصلہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
ٹیکنالوجی سے گہری نیند اور بار بار نیند میں خلل پڑنے کے دوران دماغی خلیوں کے فنکشن کا جائزہ لیا گیا جس سے یہ واضح ہوا کہ بھر پور اور تسلسل کے ساتھ نیند ایک صحت مند یادداشت کی تشکیل میں معاون ثابت ہوتی ہے۔