28 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:31
ہیپا ٹائٹس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ تیس لاکھ سے تجاوز کرگئی
اسلام آباد: دنیا بھر کی طرح آج پاکستان میں بھی ہیپا ٹائٹس کا عالمی دن منایا جارہا ہے ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں اس مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ تیس لاکھ س لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
خاموش مرض کے نام سے منسوب ہیپاٹائٹس حکومتی نااہلی کی وجہ سے دیمک کی طرح ملک کی عوام کو چاٹ رہا ہے دیہی علاقوں میں تو اس مرض کی بڑھنے کی شرح ایک طرف اب تو بڑے شہروں میں بھی بڑوں بڑوں کو یہ بیماری لاحق ہوگئی ہے۔ پاکستان میں ہر سال سینکڑوں لوگ اس مرض کے بگڑ جانے کی وجہ سے جگر کی پیوند کاری کے لئے بیرون ممالک کروڑوں روپے خرچ کر نے پر مجبور ہیں لیکن حکومتی ادارے حالات کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے بھی عملی اقدامات کرنے سے قاصر ہیں۔
صوبہ پنجاب میں بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کے دعویداروں کے اپنے ہی صوبائی دارالخلافہ میں جگر کی پیوند کاری کے لئے شروع کئے جانے والے منصوبے کو بھی بیوروکریسی کی نظر کر دیا گیا۔ وزیر اعظم کے پروگرام برائے ہیپاٹائٹس کو سینئر ڈاکٹرز اور پروفیسرز نے غریب طبقے کے لئے ایک نعمت قرار د یتے ہوئے اس پروگرام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی کے لئے مزید مظبوط ہونا بھی لازمی قرار دیا ہے۔
ہیپاٹائٹس جیسی بیماری کی بڑھتی ہوئی شرح کو روکنے کے لئے اس مرض کے حوالے سے حکومت اور نجی اداروں کو بھرپور قسم کی آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے جبکہ اس مرض کے علاج کی سہولیا ت کو بھی نچلی سطح تک پہنچانے کے لئے ٹھوس اور عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔