2 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:23
سینما میں فلم دیکھنے کے دوران پاپ کارن، سنیک کھانا نقصان دہ
لندن : سینما گھر میں فلم دیکھتے ہوئے پاپ کارن یا سنیک کھانا فلم کا لطف دوبالا کردیتا ہے مگر آپ کی صحت کا ستیاناس کر سکتا ہے، ان اشیاءمیں شامل حرارے اور نمک کی مقدار خون میں شامل ہو کر کولیسٹرول لیول اور بلڈ پریشر کو خطرناک حد تک بڑھا سکتی ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ چند گھنٹے کی فلم میں یہ عیاشی چلتے پھرتے ہوئے کھانے سے کہیں زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے۔ دنیا بھر میں سینما گھروں میں سنیک ،پاپ کارن اور کولڈ ڈرنکس فلم دیکھتے ہوئے ایک مرغوب خوراک کے طور پر فیشن بن چکی ہے مگر اس کے صحت پر اثرات بھی اسی تیزی سے آ رہے ہیں۔تحقیق کے مطابق ایک سنگل پاپ کارن کی معیاری پڑیا میں 1260حرارے اور 79.6گرام چربی ہوتی ہے تو ایک کولا کی بوتل میں 320حرارے شامل ہوتے ہیں جبکہ ہاٹ ڈاگ برگر ود مسٹرڈ اور کیچ اپ میں بالترتیب 580حرارے اور 3.2گرام نمک ہوتا ہے اتنی خوراک کو کھاکر 2سے 3گھنٹے تک ایک جگہ بیٹھے رہنا صحت کے لئے خطرناک ہو سکتا ہے ۔
ماہرین طب نے فلم بینوں کو سفارش کی ہے کہ وہ ہلکی پھلکی خوراک کو ان چیزوں پر ترجیح دیں تو فلم ایک بہتر تفریح بن سکتی ہے۔