2 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:12
جرمنی:بے سُری گلوکاری سکھانے والا اسکول کھل گیا
برلن : کون کہتاہے کہ بے سُرا ہونے کیلئے کسی استاد کی ضرورت نہیں؟جرمنی میں کھل گیاہےایک ایسااسکول جہاں سکھایا جاتا ہے بےسُرا گانا۔ جرمنی میں بےسُروں کے استاد جوزف ایکر نے بتایاکہ عام سُریلی آواز میں گاتے گاتے باریک اُونچے سُر میں بے ربط تان لگانا کسی نوآموز کے بس کی بات نہیں۔ اس کے لیے طویل عرصے تک ریاضت اورانتھک محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔
ان کاکہناتھاکہ بے سُری تان لگانے کیلئے سب سے پہلے فن کار کو انتہائی باریک آواز میں چیخنا چاہئے ۔جس کےبعد مزید نچلے سروں میں تان لگائی جائے اور آخر میں موٹی آواز میں گلاپھاڑ کر پکارجیسی آواز پیدا کی جائے۔بےسُروں کے اسکول میں پورے جرمنی سے لوگ اس فن کو سیکھنے آرہے ہیں۔کورس کے اختتام پر شرکاء کو اسناد بھی پیش کی جاتی ہیں۔