3 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:31
بولیویا:زمین کو خوش کرنے کیلئے روایتی میلے کا انعقاد
لاپیز : زمین کو ماں ماننے والے اور اس کی خوشی کے لئے جانوروں کی قربانی دینے والے آج بھی موجود ہیں، بولیویا کے سالانہ میلے میں مدر ارتھ کو جانوروں اور پھلوں کی قربانی دی گئی۔
بولیوین شہر لاپیز میں مدر ارتھ کو سلام پیش کرنے کے لئے سالانہ روایتی میلہ ہوا۔ میلے میں جانوروں کے دل نکال کر جلائے گئے۔ مختلف قسم کی سبزیاں اور پھل جلائے گئے۔ بولیویا کے لوگوں کا ماننا ہے کہ ایسا کرنے سے مدر ارتھ ان کو مزید دولت اور اناج فراہم کرے گی۔