تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:27

جسمانی ورزش عارضہ قلب سے محفوظ رکھتی ہے

کراچی : ایک امریکی تحقیق کے مطابق ہلکی جسمانی ورزش عارضہ قلب سے محفوظ رکھتی ہے۔ ایسے افراد جو ہفتے میں تین سو منٹ یا پانچ گھنٹے جسمانی سرگرمیوں میں گزارتے ہیں ان میں ہارٹ اٹیک، انجائنا اور بائی پاس کے خطرات بیس فی صد ان لوگوں سے کم ہوتے ہیں جو ورزش نہیں کرتے۔



بوسٹن کی ہارورڈ یونی ورسٹی اسکول آف پبلک ہیلتھ میں کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ جسمانی ورزش صحت کے لیے انتہائی اہم ہے ، ایسے افراد جو ہفتے میں ساڑھے سات سو منٹ یا ساڑھے بارہ گھنٹے جسمانی سرگرمیوں میں گزارتے ہیں ان میں عارضہ قلب کے پچیس فی صد خطرات کم ہو جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.