تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:49

اداکارہ ریشم نے کی اے آر وائی نیوز کے ساتھ افطاری

لاہور : معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ روزہ ہمیں صبر اور تقوی کا درس دیتا ہے۔ فلمسٹار ریشم کے گھر پر اے آر وائی نیوزکی ٹیم کے ساتھ افطاری کے موقع پر اداکارہ کے دوست احباب بھی مدعو تھے۔ جن میں مسٹر اینڈ مسز ڈاکٹر عمر عادل ، وسیم خان ا ور ریشم کی دوست نائلہ شامل تھیں۔



ریشم نے افطاری کے لیے لذیزکھانوں کا اہتمام کر رکھا تھاجن سے دستر خوان کی خوبصورتی دوبالا ہو رہی تھی۔اس طرح کی دعوتوں اور افطاریوں کا اہتمام ریشم کا شوق بھی ہے اور معمول بھی ۔ افطاری کے دستر خوان پر گفتگو کرتے ہوئے ریشم نے کہاکہ رمضان المبارک میں انہیں خود سے زیادہ بے روزگار ،لاچار اور مستحق فلمی مزدوروں کی فکر رہتی ہے کہ کہیں کوئی فلمی کارکن بھوکہ نہ سو جائے۔



انہوںنے اے آر وائی ڈیجیٹل، نیوز اور کیو ٹی وی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا انڈسٹری میں اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کا مقام ہمیشہ سے منفردرہا ہے اور ادارہ کی جانب سے ملک و قوم کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اداکارہ ریشم کے ساتھ افطاری کے بعد جہاں ان کی شخصیت میں ہمدردی کا پہلو نمایاں ہوتا ہے وہیں فلمی دنیا کے پریشان حال کارکنوں کے لیے جذبہ خدمت ان کی اعلی ظرفی کا مظہر ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.