تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:53

انگلینڈ میں مرغیوں کی دلچسپ ریس کوکی نے جیت لی

ڈربی شائر : دنیا میں ریسیں تو بہت سی ہوتی ہیں لیکن انگلینڈ میں اپنی طرز کی منفرد مرغیوں کی سالانہ ریس بھی منعقد ہوتی ہے۔ اس سال کی ریس کوکی“ نے جیت لی۔



ڈربی شائرکے مضافاتی علاقے بونسال میں مرغیوں کی ورلڈ ریسنگ چیمپئن شپ ایک تہوار کا روپ اختیار کر گئی ہے۔چکن ریس کیلئے مرغیوں کی تربیت کا آغاز دو ماہ پہلے کیاجاتاہے۔ریس میں مرغیاں بین الاقوامی معیار پر تیارکردہ ٹریک پر دوڑتی ہیں۔



ٹرینرکاکہنا ہے کہ لوگ اس پر یقین نہیں کرتے لیکن مرغیوں کوٹریک پردوڑنے کی تربیت دی جاسکتی ہے۔ دوہزار گیارہ کی ریس ہلکی بارش اوردھوپ چھاؤں کے مخصوص انگلش موسم میں منعقد ہوئی ۔ دلچسپ ریس کو دیکھنے کیلئے کافی تماشائی موجود تھے۔کوکی آٹھ سیکنڈکے وقت سے چیمپئن بن گئی۔کوکی نے دوہزار نو میں بھی ریس جیتی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.