13 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:56
واپڈاکا کمال: غریب سنیٹری ورکر کو ڈیڑھ لاکھ سے زائد کا بل
بہاولپور: بہاولپورمیں واپڈا کی ایک اور کار کر دگی سامنے آئی ہے غریب سنیٹری ورکر کو ڈیڑھ لاکھ سے زائد کا بل بھیج دیا
نواحی علاقے ٹبہ شر قیہ کے رہائشی پھاگو مسیح کے اس وقت ہوش اڑھ گئے جب اس کے ہاتھ میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد کا بل تھما دیا گیا۔
صرف چھ ہزار تنخواہ پر گزر بسر کر نے والے پھاگو مسیح تب سے بل درست کرانے کیلئے واپڈا کے چکر لگا ئے جا رہا ہے مگر کو ئی سننے والا نہیں ہے۔