تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:59

چین: سیکڑوں فٹ بلند رسی پر چلنے کا مظاہرہ

بیجنگ: کہتے ہیں کہ رسہ کشی مضبوط جسم و جاں والوں کا کھیل ہے لیکن سینکڑوں فٹ بلند رسی پر چلنے کیلئے جسم کے ساتھ ساتھ اعصاب بھی قوی ہونے چاہیئیں،ایک چینی شہری نے بھی کچھ ایسی ہی خطرناک کوشش کرڈالی ۔



یہ سیمتی ایشان ہیں جن کا تعلق چین کے شمال مغربی علاقے سے ہے، اور انھیں دھن ہے، رسی پر چلنے کی، اور رسی بھی ایسی جوزمین سے سینکڑوں فٹ بلند ہو۔ ایشان اپنی اس کوشش میں چند روز قبل کامیاب نہیں ہوسکے تھے لیکن اب پھر انھوں نے ایک کوشش اور کر ڈالی، اس بار وہ کامیاب تو ضرور رہے لیکن انھوں نے شائقین کو دل تھامنے پر مجبورکردیا،ایشان کا کہنا ہے کہ یہ کام خطرناک ہی سہی،لیکن ان کا یہ ایڈونچرآئندہ بھی جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.