13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:0
ہائپرٹینشن یا بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کیلئے لہسن مفید ہے
کینبرا : ماہرین صحت نے ہائپرٹینشن یا بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کیلئے لہسن کو مفید قرار دیا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق بلڈ پریشر ایک خاموش مرض ہے اور اس کا اس وقت پتہ چلت اہے جب یہ دل کی صحت پر اثرانداز ہونا لگتا ہے اور شریانوں میں دوڑنے والا خون گاڑھا ہو کر مسائل پیدا کرنے لگتا ہے۔ ماہرین نے ہائپرٹینشن یا بلڈپریشر کے دوران لہسن کا استعمال انتہائی مفید قرار دیا ہے۔
لہسن روایتی اور قدیم طریقہ علاج میں اہم کردار ادا کرنے والا جزو ہے۔ اس کے استعمال سے کولیسٹرول کو گاڑھا کر دینے والے مادے کو کم کرنے اور ہائی بلڈپریشر کے علاج میں مدد ملتی ہے۔ آسٹریلیا میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق پرانے لہسن سے تیار کردہ کیپسول نے معروف ادویات کے مقابلے میں انتہائی موثر کام کیا۔ لہسن کے کیپسول خاص طور پر ایسے مریضوں کیلئے بھی مفید ثابت ہوئے جن کے اندر خون کا غیر معمولی دباؤ یا بلند فشار خون پایا جاتا ہے اور وہ ادویات استعمال کر رہے تھے مگر ان کا مرض ادویات سے کنٹرول نہیں ہو رہا تھا۔
امریکی ماہرین کے مطابق لہسن دل کی صحت کیلئے بے حد مفید ہے کیونکہایلیسن مادہ پایا جاتا ہے۔ ایلیسن خون کے سرخ خلیوں کے ساتھ ملکر ہائیڈروجن سلفائیڈ پیدا کرتے ہیں جس سے خون کی شریانوں پر دباؤ میں کمی آتی ہے اور خون کی روانی میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔