13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:1
چین:سرمائی اولمپکس کیلئے شینزن شہر کو سجادیا گیا
شینزن: چین کے شہر شینز ن میں سرمائی اولمپکس سے پہلے شہر کو اس قدر رنگ برنگی روشنیوں سے سجادیا گیا ہے کہ پورا شہر جگمگا اٹھا ہے۔اس ساری سجاوٹ کا مقصد بارہ اگست سے شروع ہونے والے سرمائی اولمپکس کے موقع پر چین کی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے۔
شہر کی ڈیڑھ لاکھ مربع میٹر کی اراضی پر 4 ارب بیس کروڑخوبصورت لائٹس لگائی گئیں جبکہ اسٹیڈیم کو بھی نو لاکھ ساٹھ ہزار لائٹس سے مزین کیا گیاہے۔جدید لائٹننگ سسٹم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں دنیا کی سب سے بڑی اور انوکھی چپ استعمال کی گئی ہے جس سے کم توانائی خرچ کرکے زیادہ روشنی حاصل کی جاسکتی ہے۔