13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:8
ہنگری:تیرانداز ی کے فن کو زندہ رکھنے کیلئے ورلڈ چیمپئن سرگرم
ہنگری میں تیراندازی کے قدیم اور تاریخی فن کو زندہ رکھنے کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔لاجوس کسائی کو گھوڑے کی پشت پر بیٹھ کر مسلسل چوبیس گھنٹے تک تیراندازی کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کسائی آج کل مصروف ہیں نوجوانوں کو تیراندازی کے اسرارورموز سکھانے میں۔ان کے اسکول میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تین سو شاگرد موجود ہیں۔
کسائی کو امید ہے کہ نویں اوردسویں صدی عیسوی میں پورے یورپ میں اپنی تیراندازی سے دھاک بٹھانے والے ہنگری کاروایتی فن ایک بار پھر فروغ پائے گا۔تیراندازی کے اسکول میں موجود شاگردوں نے طرح طرح کے کمالات دکھا کر اپنے استاد کو بھی حیران کردیا۔