تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:10

پاکستان نے خلا میں اپنا پہلا مواصلاتی سیارہ بھیج دیا

بیجنگ : پاکستان نے خلا میں پہلا قومی مواصلاتی سیارہ پاک سیٹ ون آر لانچ کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ پاکستان نے خلا میں پہلا قومی مواصلاتی سیارہ پاک سیٹ ون آر لاؤنچ کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے ،پاکستان نے چین کے اشتراک پاکستان کے سے معیاری وقت کے مطابق 9:17منٹ پر اس سیارے کو چین سے لانچ کیا جس کے بعد پاکستان کو ہائی ٹیکنالوجی میں اہم مقام حاصل ہوگیا ہے ۔



سپارکو کے مطابق پاکستانی ماہرین نے خلا کے میدان میں مہارت حاصل کرنے کیلئے چین کے اشتراک سے یہ کامیاب تجربہ کیا ۔ پاکستان کو اب پہلےقومی مواصلاتی سیارے کے ذریعے سیٹلائٹ کے میدان میں سرمایہ کاری کے مواقع میسر آئیں گے اور ساتھ ساتھ ٹی وی چینلز اور برقیاتی ذرائع ابلاغ میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہو گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.