13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:11
چین: دو سالہ ننھی پری نیو نیو کی بینائی لوٹ آئی
بیجنگ : چین میں دو سالہ ننھی پری نیو نیو کی بینائی لوٹ آئی ہے ۔ہینگ زو سے تعلق رکھنے والی دو سالہ بچی ایک حادثے کے دوران دس منزلہ عمارت سے نیچی گر گئی تھی۔جس کے بعد اس کا مقامی اسپتال میں علاج کیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق نیو نیو کی بینائی پہلے سے بہتر ہے۔ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل بچی کی بینائی کا نمبر صفر اعشاریہ تین تھا جو اب بڑھ کر صفر اعشاریہ چھ تک پہنچ چکا ہے جو نارمل سطح سے بہت قریب ہے۔۔اس کام یاب علاج پر بچی کے والدین بھی بہت خوش ہیں۔