13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:11
امریکا میں دوسرے ہائپرسونک طیارے کی آزمائشی پرواز
واشنگٹن: امریکہ کی طرف سے آزمائشی پرواز پر روانہ کئے گئے گئے ہائیپرسپرسونک طیارے کا رابطہ منقطع ہوگیا ۔طیارہ کیلیفورنیا کے ایئرفورس بیس سے راکٹ کے ذریعے فضا میں روانہ کیا گیا۔ راکٹ سے کامیابی سے علیحدہ ہونے کے بعد طیارہ دس منٹ تک رابطے میں رہا اس کے بعد اس کا رابطہ منقطع ہوگیا جس نے سائنسدانوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔
ہائیپرسپرسونک طیارے کی رفتار ،آواز سے بیس گنا زیادہ ہے اور یہ ایک گھنٹے کے اندر دنیا میں کسی بھی ہدف تک پہنچ سکتا ہے۔