13 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:56
نورواہ کینال میں پھنسی چارڈولفن میں سے ایک مرگئی
قمبر: دریائے سندھ سفرکرتی ہوئی چارڈولفن قمبرکےنورواہ کینال میں پھنس گئیں جس میں سےایک زخمی ڈولفن مرگئی ۔ پھنسی ہوئی چار ڈولفین میں سے ایک کوآبڑی گاوں کے مکینوں نے نکالا جو تھوڑی دیر بعد مرگئی،زخمی ڈولفن کو بندوق کی گولی بھی لگی ہوئی تھی۔
علاقہ کے لوگوں نے قمبر کے وائلڈ لائف کے حکام سے رابطے کی کوشش کی مگررابطہ نہ ہوا۔۔جبکہ تین ڈولفین واپس نورواہ میں چلی گئیں ۔