14 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:46
کراچی جشن آزادی:کورس میں قومی ترانہ، نیا عالمی ریکارڈ
کراچی : جشن آزادی کراچی میں 5885 افراد نے ایک ساتھ قومی ترا نہ گانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ۔ ڈیفنس کھڈا مارکٹ اسٹیڈیم میں قومی ترانہ گانے کے لیے شہری رات گیارہ بجے ہی سے پہنچنا شروع ہوگئے اور رات ایک بجے تک یہ تعداد پانچ ہزار آٹھ سو سے تجاوز کرگئی۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ عالمی ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں ان کے مطابق قومی ترانہ گانے کی تقریب میں شرکا کی تعداد 5885 تھی۔اس سے قبل یہ ریکارڈ فلپائن کے طلبہ و طالبات کے پاس تھا جہاں ان کی تعداد 5248 تھی ۔ تقریب میں شرکا کی جانب سے دو سو فٹ لمبا قومی پرچم بھی بنایا گیا تھا۔