تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:26

یوم آزادی:مزار قائداور مزار اقبال پر گارڈزکی پروقار تبدیلی

کراچی : پاکستان کا 65 واں یوم آزادی قومی وملی جذبے کے ساتھ جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے ۔کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔



کراچی میں بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جہاں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور مزار کے محافظ دستے کے طور پر اپنے فرائض سنبھالے۔ لاہور میں شاعر مشرق حضرت علامہ محمد اقبال کے مزار پر بھی گارڈز تبدیلی کی تقریب ہوئی جہاں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے مزار کے محافظ دستے کے طور پر اپنے فرائض سنبھالے ۔گیریژن کمانڈرلاہور میجر جنرل ملک ظفر اقبال نے مزا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی ۔



پاک بھارت سرحد واہگہ پر بھی سبز ہلالی پرچم لہرانے کی شاندار تقریب ہوئی ۔ ڈی جی رینجرز پنجاب میاں محمد بلال نےپاکستانی پرچم لہرا یا اس موقعے پر فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر سے گونج اٹھی ۔ اور جوانوں کے جذبے نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ۔اس سے پہلے فجر کی نماز میں ملک بھر کی مساجد میں مادر وطن کی سلامتی ، تحفظ اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔ گھروں میں خواتین نے بھی عبادات کا اہتمام کیا اور ارض پاک کے لیے دعائیں کیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.