15 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:3
قوی قومی ترانے میں لفظ سندھ کا استعمال
ممبئی سندھ کو پاکستان کو حصہ بنے پینسٹھ سال ہو گئے لیکن بھارتی قومی ترانے میں لفظ سندھ کا استعمال آج بھی جاری ہے۔ایک بھارتی پروفیسر نے بھارتی قومی ترانے میں لفظ سندھ کے استعمال پر اعتراض کرتے ہوئے ممبئی کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔
درخواست میں کہاگیا ہے کہ قومی ترانے میں لفظ سندھ کا استعمال درست نہیں کیونکہ سندھ پاکستان کے ایک صوبے کا نام ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ کی جگہ سندھو کا لفظ استعمال کیا جانا چاہیے۔
سن 1950ء میں بھارت کی آئین ساز اسمبلی نے رابندر ناتھ ٹیگور کے لکھے ہوئے ترانے کو آئینی طور پر قومی ترانے کا درجہ دیتے وقت لفظ سندھ کو سندھو سے تبدیل کر دیا تھا، کیونکہ سندھ کے صوبے کو پاکستان میں شامل کر دیا گیا تھا لیکن ارباب اختیار نے اس کو ترویج دینے اور عام کرنے کے لیے موٴثر اقدامات نہیں اٹھائے، اسی وجہ سے ملک کے مشہور گلوکار بھی قومی ترانہ پڑھتے وقت اس اہم فرق کو ملحوظِ خاطر نہیں رکھتے۔ بھارت کی اہم قومی تقریبات جن میں یوم آزادی اور یوم جمہوریہ بھی شامل ہیں قومی ترانہ آج بھی غلط طور پر پڑھا اور گایا جاتا ہے۔