تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
16 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:38

کراچی: چٹخاروں کے لحاظ سے منفرد مارکیٹ حیدرآباد کالونی

کراچی : کراچی کی حیدرآباد کالونی میں واقع اچار مارکیٹ ناصرف چٹخاروں کے لحاظ سے منفرد حیثیت رکھتی ہے بلکہ یہاں کی عربی ہریس اور لقمی بھی خاصی مقبول ہے اور رمضا ن لمبارک میں افطار کے اوقات میں خریداروں کا رش مزید بڑھ جاتا ہے۔



ذائقہ دار ہریس کے حصول کے لیے کرتے ہیں رخ شہری اچار گلی کا۔ افطاری میں سموسے ، چارٹ ، پکوڑے ، دہی بڑوں کے ساتھ کھانے پینے کے شوقین افراد اچار گلی کے عربی ہریس کو بھی خاصا پسند کرتے ہیں۔ اس کی تیاری میں گندم ، گوشت اور مصالحے استعمال کیے جاتے ہیں۔



اس گلی کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں ہر قسم کے اچار ، چٹنیاں اور حیدرآبادی تیار مصالحہ جات دستیاب ہیں ناصرف یہاں کے چٹخارے دار اچار، کھٹی میٹھی چٹنیاں ، اور فرائیڈ اسنیکس کو پسند کیا جاتا ہے بلکہ اچار گلی میں خاص قسم کے لقمی بھی تیار کی جاتی ہے جو تکون شکل کی ہوتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.