تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:41

پاکستان کا خلا میں ریموٹ کنٹرول سیٹلائٹ بھیجنے کا منصوبہ

اسلام آباد: پاکستان 2014ءتک خلاء میں ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ سسٹم بھیجنے کا منصوبہ بنا رہا ہے ، پاکستان کے خلائی اور اعلیٰ ماحولیاتی ریسرچ کمیشن سپارکو نے 2014ءتک جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ سسٹم کو خلاءمیں بھیجنے کی منصوبہ بندی کی ہے جو قومی اور بین الاقوامی صارفین کی مصنوعی سیارے سے منظر کشی کی ضروریات کو پورا کرے گی۔



سپارکو رواں برس کے آخر پر آپٹیکل سیٹلائٹ بھی خلاءمیں چھوڑے گا پاکستان جنوری 2003ءمیں پاک سیٹ ون کے ساتھ ہی خلائی دوڑ میں شامل ہوچکا ہے۔ پاکستان کا خلائی پروگرام 2040ءتک متعدد مصنوعی سیاروں کی لانچنگ پر مشتمل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.